مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر سرکاری بینکوں کے ساڑھے آٹھ لاکھ کروڑ روپے کے ڈوبے قرض کو ملک کے بینکاری نظام کا سب سے بڑا گھپلہ بتاتے ہوئے اس رقم کو کارپوریٹ دنیا سے فوری طور پر وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر یچوری نے مسٹر مودی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ
ریزرو بینک آف انڈیا کی مالی استحکام رپورٹ کے مطابق سرکاری بینکوں نے آٹھ لاکھ 55 ہزار 551 کروڑ روپے کا قرض صنعت کاروں کو دیا ہے جو اب تک انہوں نے نہیں لوٹایا ہے۔
حکومت کی کارروائیوں سے نہیں لگتا کہ یہ قرض جلد لوٹائے جائیں گے کیونکہ ان میں سے کافی رقم بیرون ملک میں جمع کر دی گئی ہے اور یہ خدشہ خود کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں اظہار کیا گیا ہے